
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے جماعت 9 اور جماعت 10 کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کی متوقع تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
June 28, 2026مجوزہ شیڈول کے مطابق:
جماعت 10 (SSC-II) کا نتیجہ 6 اگست 2026 کو جاری کیے جانے کی توقع ہے۔
جماعت 9 (SSC-I) کا نتیجہ 2 ستمبر 2026 کو متوقع ہے۔
یہ تاریخیں پنجاب کے تمام بورڈز، جیسے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان بورڈ کے طلبہ کے لیے اہم ہیں، کیونکہ ان نتائج کی بنیاد پر اگلی جماعت میں داخلوں کا عمل شروع ہوگا۔
تاہم، طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ یہ صرف عارضی (Tentative) تاریخیں ہیں۔ حتمی تاریخوں اور وقت کا اعلان متعلقہ تعلیمی بورڈز کی جانب سے بعد میں سرکاری طور پر کیا جائے گا، اس لیے اپنے بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ یا نوٹیفکیشن پر نظر رکھیں۔