
نجی اسکولوں نے جمعہ کی چھٹی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا
April 24, 2026نجی اسکولوں نے ہفتہ وار جمعہ کی چھٹی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، یہ مطالبہ پنجاب بھر سے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس میں سامنے آیا۔
یہ اجلاس پاک ایوانِ تعلیم کے سربراہ قاضی نعیم انجم کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش تعلیمی کارکردگی اور انتظامی مسائل پر غور کیا گیا۔
قاضی نعیم انجم نے کہا کہ آن لائن کلاسز مؤثر نتائج نہیں دے سکتیں اور اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی کیلنڈر میں کم از کم 210 دن کلاس روم میں پڑھائی شامل ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ درسی کتب کی طباعت میں تاخیر کی وجہ سے طلبہ کو تعلیمی نقصان ہوا، اس لیے اگلے سال کتابیں بروقت شائع کی جائیں۔ انہوں نے لاہور بورڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ نجی اسکولوں کی الحاق (افیلی ایشن) میں فوری توسیع دی جائے۔
اجلاس میں سید فیصل گیلانی، سلیم اعوان، حسن منہاس، محمد عثمان، عمر منیر، مدثر حمید، آفتاب عالم، نذیر احمد، رانا مشتاق، خضر حمید، شفقت محمود اور محمد عمران نے شرکت کی۔